اتوار‬‮   5   جولائی   2020
 
 

بنوں ،کینٹ مارکیٹ کی نالیاں بند ،صفائی کا نظام درہم برہم

نالیوں کی فوری صفائی کی جائے بصورت دیگر احتجاج کر ینگے، سلیم الرحمٰن
بنوں(سپیشل رپورٹر)بنوں کینٹ مارکیٹ کی نالیاں بند ہونے اور صفائی کی ابتر صورتحال پر ٹریولز ایسوسی ایشن نے شدید برہمی کا اظہا رکرتے ہوئے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔اس موقع پر آ ل ٹریولز ایسوسی ایشن مرکزی صدر ملک سلیم الرحمٰن نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ ظالمانہ ٹیکس وصول کرتی ہے اس بار بھی 1300روپے کااضافی ٹیکس برداشت کیا ہے جوکہ کسی صورت منظور نہیں کینٹ مارکیٹ کی نالیاں چھ ماہ سے بند پڑی ہیں جن کی صفائی نہیں کی جارہی ہے جب معمول سے بارش ہوجاتی ہے تونالیوں کاساراپانی ہماری دکانوں میں آجاتا ہے پھر ہماری قیمتی چیزیں خراب ہوجاتی ہیں اُنہوں نے کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بند نالیوں کی صفائی کی جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہوں گے۔
نالیاں

 
© Copyright 2020. All right Reserved