اتوار‬‮   5   جولائی   2020
 
 

پی پی کی تاریخ قربانیو ں سے بھری پڑی ہے، تاج محمد

جمہوریت کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں،کارکنوں سے خطاب
بنوں( نمائندہ خصوصی) جمہوریت کے لئے کوڑے کھانے والے اور شہیدوں کی جماعت کے کارکنوں کو جیلوں سے ڈرانے والے ہاتھی کے کان میں سو رہے ہیں ہم اپنے قائدین کے ایک اشارے پر کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرتے کیونکہ یہ سبق ہمیں قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو سیکھا چکے ہیں ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری تاج محمد خان ایڈووکیٹ نے پارٹی اور پی ایل ایف کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پی پی کے قائدین اور کارکن نہ ہوتے تو آج جمہوریت اتنی مستحکم نہ ہوتی اور ملک امروں کے ہاتھوں میں ہوتا انہوں نے کہا کہ ہمارے قائدین نے ملک کے لئے جو قربانیاں دی ہیں وہ ملک کے جمہوری تاریخ کا سنہرا دور ہے اور اس کے بغیر جمہوری تاریخ نامکمل ہے حتٰی کہ ہمارے قائد اور قائد عوام نے موت کو گلے لگا یا لیکن آمر کے سامنے نہیں جھکایا۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو شہید کے کارکن بھی بھٹو کے سیاسی وارث ہیں وہ نہ توجیلوں سے ڈرتے ہیں اور نہ کسی اور مشکل سے ان کو ڈرایا جا سکتا ہے ۔
تاج محمد

 
© Copyright 2020. All right Reserved