اتوار‬‮   5   جولائی   2020
 
 

ہری پور،اساتذہ یونین کے انتخابات،ٹیچروں سے رابطے شروع

الیکشن میں کامیابی کیلئے صدراور جنرل سیکرٹری کی سرتوڑ کوششیں جاری
ہری پور (نمائندہ خصوصی)اساتذہ یونین کے الیکشن ، صدر جنرل سیکرٹری و دیگر عہدیداران امیدواروں نے اپنے اپنے پینل کی کامیابی کے لئے ضلع بھر کے ٹیچروں سے رابطے شروع کر دیئے ۔ کامیابی کا تاج کس کے سر سجے گا ، آئندہ انتخابات میں رزلٹ کے بعد واضع ہو گا تاہم اساتذہ حقوق کا دفاع کرنے والے اس مرتبہ پھر بازی لے جائیں گے، یونین کے الیکشن میں کامیابی کے لئے پینل کے صدراور جنرل سیکرٹری نے سرتوڑ کوششیں شروع کر دی ہیں اس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ اساتذہ یونین کے الیکشن کے حوالے سے مختلف پینل نے ہری پور کے مختلف سکولوں میں تعینات اساتذہ سے رابطے شروع کر دیئے ہیں بعض پینل اس سے پہلے بھی بری شکست سے دو چار ہو چکے ہیں ، تاہم انہوں نے اساتذہ کی خدمت ان کے مسائل حل کرنے کا ایک مرتبہ پھر بیڑا اٹھایا ہے تاہم اس مرتبہ ٹیچر ایسے پینل کو کامیاب کرائیں گے۔
انتخابات

 
© Copyright 2020. All right Reserved