اتوار‬‮   5   جولائی   2020
 
 

بنو ں،اساتذہ کے انتخابات کیلئے امیدواروں کااعلان

شوکت اللہ صدر ،فریداللہ جنرل سیکرٹری ،عبدالحفیظ تحصیل صدرہوںگے
بنوں(بیورورپورٹ)اساتذہ نے مشترکہ طور پر صدر اور جنرل سیکرٹریز کیلئے امیدواروں کااعلان کردیا ۔اس سلسلے میں غوریوالہ ،ککی ،بھرت اورخوجڑی کے علاقوں پر مشتمل اساتذہ نے امیدواروں کے ہمراہ الیکشن 2019کیلئے ایجوکیشن دفتر بنوں میں اے ڈی ای او عظمت اللہ خان کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کئے ۔ضلع کیلئے صدر شوکت اللہ خان ککی ،جنرل سیکرٹری فریداللہ خان غوریوالہ ،سٹی تحصیل کیلئے صدر عبدالحفیظ قریشی اورجنرل سیکرٹری حافظ نذیر احمد تاجی ہوں گے جن کو تنظیم اساتذہ ضلع بنوں اوراپٹا سرکل ککی کی حمایت حاصل ہے اسی طرح بھرت ،ککی ،خوجڑی اور غوریوالہ کے اساتذہ نے بھی ان کی حمایت کااعلان کردیا ۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد امیدواروں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ ملک اور قوم کی ترقی میں اہم کرداراداکررہے ہیں ۔ہماری تنظیم اساتذہ کومتحدہ کرنے اور ہر پلٹ فارم پر ان کی نمائندگی کرنے کیلئے بھر پور کوشش کرے گی ۔
اعلان

 
© Copyright 2020. All right Reserved