ہفتہ‬‮   4   جولائی   2020
 
 

بجلی چوروں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا،رائوف خان

کنڈا کلچر کی وجہ سے محکمے کوشدید خسارے کا سامنا ہے، پیسکو ایکسیئن
سرائے نورنگ(نمائندہ اوصاف)لکی مروت کے پیسکو ایکسیئن رائوف خان نے صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی طریقوں سے بجلی کا استعمال ترک کر دیں بصورت دیگر بجلی چوری کا ارتکاب کرنے والے صارفین کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کی سب سے بڑی وجہ بجلی چوری ہے اس وقت کنڈا کلچر کا رجحان عروج پر ہے صارفین غیر قانونی طریقوں سے بجلی استعمال کر رہے ہیں جس سے محکمے کو شدید خسارے کا سامنا کرنا پڑتا ہے ان کا کہنا تھا کہ اگر صارفین چاہتے ہیں کہ لوڈشیڈنگ کا نام و نشان ختم ہو جائے تو پھر انہیں چاہیے کہ وہ نہ صرف قانونی طریقے سے بجلی استعمال کرے بلکہ بلوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائیں بصورت دیگر بجلی چوری کے مرتکب صارفین کے خلاف واپڈا دفعات کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
رائوف خان

 
© Copyright 2020. All right Reserved