اتوار‬‮   5   جولائی   2020
 
 

غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے جینامحال کردیا،اقبال حسین

مشران بجلی چوری کی روک تھام کیلئے واپڈاسے ساتھ تعائون کریں
سرائے نورنگ(نمائندہ اوصاف)ٹپ تختی خیل کے مشران پرمشتمل وفد نےغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے حوالے سے ضلع ناظم اقبال حسین ایڈووکیٹ سے ملاقات کی ۔وفدمیں خانزادہ،قلندراورحیات اللہ شامل تھے ۔وفدنے ٹپ تختی خیل میں بجلی کی غیراعلانیہ اورخودساختہ لوڈشیڈنگ کاذکرکرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کاجینامحال کردیاجس کی وجہ سے کاروباری زندگی متاثرہوگئی جس پرضلع ناظم اقبال حسین ایڈووکیٹ نے واپڈاحکام کوہدایت کی کہ ٹپ تختی خیل کی بجلی کوفوری طورپربحال کی جائے۔ضلع ناظم نے مشران پر زوردیاکہ علاقے میں بجلی چوری کی روک تھام کے لئے واپڈاحکام کے ساتھ تعائون کریں ۔بجلی بل کی بروقت ادائیگی کوبھی یقینی بنائیں کیونکہ واپڈاقومی ادارہ ہے اوراُن کی نقصان سے قومی خزانہ متاثرہوتی ہے ،دریں اثناء ضلع ناظم اقبال حسین ایڈووکیٹ سے دفترمیں دیگرمختلف وفودنے ملاقات کی اوردرپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
اقبال حسین

 
© Copyright 2020. All right Reserved