ہفتہ‬‮   4   جولائی   2020
 
 

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوتؐ میں کوئی اختلاف نہیں،مفتی عظمت اللہ

19جولائی کوعالمی مجلس تحفظ ختم نبوتؐ کی تمام کونسلوں کے ذمہ داروں کااجلاس بلایاجائیگا
بنوں (نامہ نگار )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوتؐ کی بنوں میں کوئی دوسری تنظیم نہیں اور نہ ہی پہلے سے قائم تنظیم میں کوئی اختلاف ہے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوتؐ کے ضلعی امیر مفتی عظمت اللہ سعدی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوتؐ کا نہ پہلے عہدے کی لالچ سے کیا ہے اور آئندہ سوچ ہو سکتا ہے یہ کام بلا تفریق تمام مسلمانوں کا فریضہ ہے اُنہوں نے کہا کہ قادیانی مطلق کافر تھے اور ہیں لیکن پاکستان میں۔ اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں بنوں میں کچھ علمائے کرام نے ختم نبوتؐ کے نام پر تنظیم قائم کی جو خود ساختہ ہے اور اس کا عالمی مجلس تحفظ ختم نبوتؐ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ 19جولائی کو بنوں میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوتؐ کی تمام کونسلوں کے ذمہ داروں کا غیر معمولی اجلاس بلایاجائے گا جس میں آ ئندہ کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ اس موقع پر نائب امیر مفتی شمس الحق اور مفتی عبدالحبیب بھی موجود تھے ۔
مفتی عظمت اللہ

 
© Copyright 2020. All right Reserved