اتوار‬‮   5   جولائی   2020
 
 

الیکشن میں جے یو آئی کی فتح یقینی ہے،مولانا عصمت اللہ

دھاندلی زدہ حکومت نے مہنگائی سےعوام کی زندگی اجیرن بنادی
بنوں(نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام ایف آر بنوں کے امیر مولانا عصمت اللہ حقانی، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سید ولی اور سیکرٹری اطلاعات زالی رحمان نے مختلف انتخابی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں کے صوبائی اسمبلی الیکشن میں جے یو آئی کے امیدواروں کی جیت یقینی ہے ، خصوصاً ایف آر بنوں صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 115کے امیدوار حاجی محمد شعیب آفریدی بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے کیونکہ ایف آر علاقہ جمعیت علماء اسلام کا گڑھ ہے اور انشاء اللہ 20جولائی کو قبائل انتخابی نشان کتاب پر مہر لگا کر یہ ثابت کرینگے کہ عوام کی اکثریت جے یو آئی کو پسند کرتے ہیں اور موجودہ حکومت سے تنگ ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ دھاندلی کی پیداوار حکومت نے مہنگائی اور غلط فیصلوں کی وجہ سے پاکستانی عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ۔ انشاء اللہ آنیوالا دور جے یو آئی کا ہوگا اور عوام کی نظر یں اب جمعیت پر لگی ہوئی ہیں جبکہ عوام پی ٹی آئی والوں سے نفرت کرتے ہیں لہذا جمعیت علماء اسلام ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے کوشاں ہے ۔
مولانا عصمت اللہ

 
© Copyright 2020. All right Reserved