بدھ‬‮   24   جولائی   2019

ورلڈکپ: انگلینڈ آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا


ورلڈکپ: انگلینڈ آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا


برمنگھم(مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے دوسرے سیمی فائنل میں میزبان انگلینڈ نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 224 رنز کا ہد ف دیا جو اس نے 32.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔انگلینڈ کا مقابلہ فائنل میں 14 جولائی کو نیوزی لینڈ سے ہوگا، دونوں ہی ٹیمیں اب تک کوئی ورلڈکپ نہیں جیت سکی ہیں اور اس بار دنیائے کرکٹ کو نیا ورلڈ چیمپئن ملے گا۔1992 کے بعد انگلینڈ نے پہلی بار فائنل میں جگہ بنائی ہے، 1992 میں انگلینڈ کو پاکستان سے شکست ہوئی تھی
کرکٹ

© Copyright 2019. All right Reserved