منگل‬‮   23   جولائی   2019

نانبائیوں سےمذاکرات کامیاب،ڈی سی پشاورنے روٹی کی قیمت پانچ روپے بڑھادی،نئے نرخ 15روپے مقرر

ڈپٹی کمشنرمحمد علی اصغر کی زیر صدارت اجلاس ، اسسٹنٹ کمشنر ، نانبائی ایسوسی ایشن کے صدر محمد اقبال سمیت دیگر کی شرکت
مشاورت سے پشاور میں روٹی کاوزن 190 گرام جبکہ حیات آباد کیلئے 185گرام طے پا گیا، نانبائی ایسوسی ایشن دور ہوگئے
پشاور( بیورو رپورٹ ) نانبائیوں کی ہڑتال پر صوبائی حکومت نے فی روٹی کی قیمت پانچ روپے بڑھ دی نئے نرخ پندرہ روپے مقرر تفصیلات کے مطابقڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر پشاور سارہ رحمان ، نانبائی ایسوسی ایشن کی جانب سے صدر حاجی محمد اقبال،صدر تاجر انصاف شاہد خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں نانبائی ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے گفت و شنید کی گئی اور ان کے خدشات کو بھی دور کیا گیا اور عوام کی فلاح و بہبود کو مد نظر رکھنے ہوئے باہمی رضا مندی سے پشاور میں نان (روٹی) کی قیمت 15 روپے جبکہ وزن 190 گرام مقرر ہوا۔ جبکہ حیات آباد کے لیے 15 روپے کی روٹی کا وزن 185 گرام پر اتفاق طے پا گیا ۔
روٹی قیمت

© Copyright 2019. All right Reserved