منگل‬‮   23   جولائی   2019

محمود خان کا حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار


پشاور( بیورو رپورٹ )
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ملک اور صوبے میں مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کی ضیا ع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ یہاں سے جاری تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے موٹر وے براہمہ انٹر چینج پر سوات سے لاہور جانے والی بس الٹنے ، سوات میں مکان پر تودہ گرنے کے واقعات اور راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی ٹرین کے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے سوگوار خاندانو ں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جان بحق افراد کی بخشش اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔
محمود خان

© Copyright 2019. All right Reserved