بدھ‬‮   24   جولائی   2019

نیب انتقامی ادارہ بن چکا ،حکومت کو گھر بھیج کر دم لینگے،فضل الرحمٰن

پشاوراور پھر اسلام آباد میں لاکھوں افراد ملین مارچ میں شرکت کر ینگے
چارسدہ (تحصیل رپورٹر)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی صدر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ25 جولائی کو پشاوراور پھر اسلام آباد میں ملین مارچ میں لاکھوں افراد شرکت کرکے سلیکٹیڈحکومت کاخاتمہ کریںگے ،جے یو آئی کے خلاف معربی قوتوں کی سازشیں ناکام بنادینگے، نیب انتقامی ادارہ بن چکا ہے اس لئے ازخود مستعفی ہوجائے ۔اپوزیشن جماعتیںایک پیچ پر ہے ۔ انہوںنے جے یو آئی ضلع چارسدہ کے وفد حاجی حنیف اللہ حسرت ، حاجی دانشمند مولانا کمال شاہ پیر مدثرسے سکھر میں بات چیت کرتے ہوئے کہا اس موقع پر حافظ احتر علی ،مولانا امانت اللہ حقانی ،مولانا اسرارالحق بھی موجود تھے انہوںنے کہاکہ آج جمیعت علماء اسلام حالت جنگ میں ہے داخلی ادارے بعض مقتدر قوتیں اور معربی دنیا جمیعت علماء اسلام کے خلاف سازشیں کر رہے ہے اوران کی نظریں صرف جمیعت علماء اسلام پر ہے انہوں نے کہا کہ ان کا موقف ہے کہ وہ نظریہ اور رویہ پرسمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں اور یہ طاقتیں مجھے نظریہ تبدیلی پر زور دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ان کا قیمتی سرمایہ جمیعت علمائے اسلام کے بہادر کارکن ہے اوراب تک کئے گئے ملین مارچ میں لاکھوں افراد کی شرکت کی کارکنوں کی انتھک محنت کانتیجہ ہے انہوںنے کہاکہ25 جولائی کو پشاور میں ملین مارچ میں خیبرپختونخوا ہ کے کارکنان لاکھوں کے تعداد میں شرکت کرکے ثابت کریںگے کے جے یو آئی اس صوبے کے بڑی سیاسی جماعت ہے اورسلیکٹیڈ حکومت کو بھاگنے پر مجبورکریںگے ۔
فضل الرحمٰن


© Copyright 2019. All right Reserved