بدھ‬‮   24   جولائی   2019

صوبائی بجٹ پاس ہونے کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی کاپہلا اجلاس آج ہوگا


پشاور( بیورو رپورٹ ) صوبائی بجٹ پاس ہونے کے بعد خیبرپختونخوااسمبلی کاپہلا اجلاس آج بروز جمعہ ہوگا جس کے ایجنڈے میں شامل خیبرپختونخوا ریجنل اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز بل2019 اور خیبرپختونخوا جوڈیشل اکیڈمی (ترمیمی) بل 2019 ایوان میں پیش کئے جائیںگے اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا چیریٹیزبل2019 کو فوری طورپر زیر غور لانے کیلئے تحریک پیش کریںگے اجلاس میں اے این پی کی خاتون رکن اسمبلی شگفتہ ملک کی جانب سے سیکرٹری بلدیات خیبرپختونخواکے حوالے سے تحریک استحقاق پیش کریںگی جبکہ میاں نیارگل کی جانب سے تحریک التواء پیش کریںگے اسمبلی اجلاس میں جہاں اپوزیشن جماعتوں کے اراکین سوالات اٹھائیںگے وہاں حکومتی اراکین انکے جوابات دیںگے ۔
اجلاس

© Copyright 2019. All right Reserved