بدھ‬‮   24   جولائی   2019

چارسدہ،نانبائیوں کی ہڑتال،بچے ،خواتین ،بوڑھے روٹی کو ترس گئے

ہسپتالوں میں مریضوں اور لواحقین کو بھی شدیدمشکلات کاسامنا،انتظامیہ خاموش
چارسدہ (تحصیل رپورٹر) نانبائیوں کی ہڑتال سے بچوں ،بڑوں مرد وخواتین اوربوڑھوں کو آج روٹی نہیں ملی ،عوام کو روٹی نہ ملنے کی وجہ سے شدید مشکلات کاسامنا ،ہسپتالوں میں داخل مریضوں اوران کے لواحقین روٹی کی تلا ش میں جگہ جگہ پھرتے رہے ۔عوامی اورسماجی حلقوں نے حکومت سے مسئلے کو فوری طور پر حل کرانے اورمہنگائی کے جن کو قابو کرنے کامطالبہ کرلیاگیاتفصیلات کے مطابق مطالبات کے حق میں نانبائیوں نے صوبہ بھر میں مکمل ہڑتال کی جسکے نتیجے میں ضلع چارسدہ میں بھی تندور مکمل طور پر بند رہے نان بائیوں نے وقفہ وقفہ سے احتجاجی جلوس صدر اقبال کی قیادت میں نکالی اور چارسدہ فاروق اعظم چو ک میں اختجاجی کیمپ بھی لگایااس دوران انہوں نے حکومت سے آٹے کے موجودہ نرح کے مطابق روٹی کے قیمت 15 روپے کرنے کامطالبہ کیا اورکہاکہ ہڑتال جاری رہے تندور بند ہونے کے باعث لوگوں کو روٹی کی عدم دستیابی پرشدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا ۔
ہڑتال

© Copyright 2019. All right Reserved