بدھ‬‮   24   جولائی   2019

مہنگائی و ٹیسکوں کیخلاف تاجروں کی خیبر تخونخوا سمیت ملک بھر میں کل ہڑتال

مختلف شہروں کی تاجر تنظیموں نے ہڑتال کی حمایت کردی ،کئی شہروں میں ٹرانسپوٹرز کا پہیہ جام کا اعلان
تاجروں پر لگائے گئے ٹیکس ختم ، تنگ کرنے کا سلسلہ بند ، کاروباری طبقات کو تحفظ دیاجائے،تاجررہنمائوں کا مطالبہ
پشاور،بنوں،ایبٹ آباد،چارسدہ ،بٹ خیلہ، چکدرہ،تخت بھائی،تیمرگرہ،اوگی (نما ئندگان اوصاف)مہنگائی و ٹیسکوں کیخلاف تاجروں نےکل خیبر پختو نخوا سمیت ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا،کئی شہروں میں ٹرانسپورٹرز نے بھی پہیہ جام کی یقین دہانی کرادی۔تاجروں کی ہڑتال کے پیش نظر شہریوں کی جانب سے آٹے ، چینی سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کی بھاری مقدار میں خریدار ی بھی شروع کردی ہے تاکہ ہڑتال کے دوران اشیائے خوردونوش کا راشن گھر پر موجود رہے سرکاری دفاتر سمیت دیگر محکموں میں کام کرنے والے ملازمین کی جانب سے بھی سامان کی خریداری شروع کردی گئی ہیں تاکہ کسی قسم کا مشکلا ت کاسامنا نہ کرنا پڑے کل ہونے والی ہڑتال کے باعث پشاور سمیت صوبے بھر کو آٹا ، چینی ، دالیں سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کی سپلائی بھی بند رہے گی ڈیلرز کو بھی اس سلسلے میں آگاہ کردیاگیاہے بڑے بڑے ڈیلرز کی جانب سے گزشتہ روز مختلف اشیاء کی فروخت بھاری مقدار میں کرتے رہے شہر کے بڑی بڑ ی مارکیٹوں میں خریداری کا رش بھی گزشتہ روز رہا ۔ آ ل تاجر فیڈریشن ضلع چارسدہ کا اجلاس 13جولائی کو چارسدہ میں مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کردیا ۔جبکہ چارسدہ میں تاجر سے دن دھاڑے لاکھوں روپے چھیننے والے ملزمان کے گرفتاری کیلئے تین دن کی ڈیڈ لائن دے دی ۔ بنوں کے تما م تاجر تنظیموں، ٹریڈ اینڈ کامرس اور ٹرانسپورٹ یونین نے حکومت کی طرف سے تاجروں پر لگائے گئے ٹیکسوں اور مہنگائی کے خلاف فیصلہ کیا گیا کہ ہفتہ کے روز تمام تجارتی مراکز بند ہوں گے اور کسی قسم کا کاروبارنہیں ہوگا ہنگامہ اجلاس جس میں انجمن تاجران بنوں، مرکزی تنظیم تاجران بنوں،انجمن تاجران حقیقی ،ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ، رکشہ یونین کے علاوہ دیگر درجنوں یونینوں کے عہدایدارں نے شرکت کی ۔ ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف اضلاع سوات ، دیر ، بونیر اور ملاکنڈ کے تاجریونینز کے چھوٹے بڑے بازاروں کے صدور و جنرل سیکرٹریز کے مشترکہ اجلاس میں 13 جولائی کو مرکزی سطح پر ٹیکس نفاذ کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ سبزی کی دکانیں اور ہوٹل بھی بند رہیں گے ، ہر ضلع میں الگ الگ احتجاجی جلسے جلوس اور مظاہرے ہونگے ، دوسرے مرحلہ میں ٹرانسپورٹرز کو اعتماد میں لے کر شٹر ڈاؤن کے ساتھ پہیہ بھی جام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کی جداگانہ حیثیت کی وجہ سے ملاکنڈ میں ٹیکس نفاذ کے خلاف الگ احتجاج کے لئے لائحہ عمل اختیار کیا جائیگا ۔ مرکزی انجمن تاجران تحصیل تخت بھائی کا اہم اجلاس زیر صدارت حاجی محمد طارق ٹکر روڈ پر منعقد ہوا جس میں تمام ٹریڈ کے تاجروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، حویلیاں ایوان تجارت کے تمام ٹریڈرز نے 13 جولائی کو مکمل شٹر ڈاون کرنے کا اعلان کردیا گزشتہ روز حویلیاں ایوان تجارت کا ہنگامی اجلاس زیرے صدارت خورشید اعظم خان منعقد ہوا اجلاس میں نصیر عباسی ناہب صدرایوان تجارت حویلیاں کریانہ یونین کے صدر سردار ناصر ہوٹل یونین کے صدر سید عابد شاہ کلاتھ یونین کینسیم گوہر صرافہ یونین کے فیصل رفیقِ مرغ یونین کے ملک شہباز اعوان بیکرز یونین کے نذیر تنولی قصاب یونین کراکری یونین منیاری شوز یونین اور دیگر تمام ٹریڈز کے نمایندوں نے اجلاس میں شرکت کی ۔
تاجر ہڑتال

© Copyright 2019. All right Reserved