منگل‬‮   23   جولائی   2019

جسٹس( ر) دوست محمد کھوسہ گھر میں آتشزدگی کے باعث زخمی


سنگل
جسٹس( ر) دوست محمد کھوسہ گھر میں آتشزدگی کے باعث زخمی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس دوست محمد کھوسہ گھر میں آگ لگنے کے باعث جھلس گئے۔سپریم کورٹ کے جسٹس (ر) دوست محمد کھوسہ گھر میں آتشزدگی کے باعث بری طرح جھلس گئے ہیں اور انہیں پمز اسپتال اسلام آباد منتقل کردیا گیا ترجمان پمز اسپتال کے مطابق جسٹس (ر) دوست محمد کھوسہ کو پمز اسپتال کے برن وارڈ لایا گیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی، دوست محمد خان کھوسہ کے جسم کا 22 فی صد حصہ جل گیا تھا تاہم اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ترجمان پمز کے مطابق دوست محمد کھوسہ گزشتہ روز اپنے کمرے میں ہونے والی شارٹ سرکٹ کے باعث زخمی ہوگئے تھے اور آتشردگی میں ان کے جسم کا 22 فیصد حصہ متاثر ہوا، شارٹ سرکٹ کے باعث ان کا چہرہ، بازو اور پیٹ جھلس گئے

© Copyright 2019. All right Reserved