بدھ‬‮   24   جولائی   2019

خیبر پختونخوا میں آج سے بارش کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

ضلعی انتظامیہ، ریسیکیو اور متعلقہ اداروں کو حفاظتی اقدامات کی ہدایت

پشاور( بیورو رپورٹ )
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور تیز ہواؤں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا نے مرااسلہ جاری کر دیا۔ مراسلے کے متن میں لکھا گیا ہے کہ بارشوں اور تیز ہواؤں کا سلسلہ جمعہ سے جمعرات تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔خیبر پختو نخوا کے مختلف اضلاع ملا کنڈ،ہزارہ،پشاور اور کوہا ٹ ڈویژن سمیت بیشتر اضلاع میں موسلادھار بارش کا امکان ہے اس حوالے سے تما م ضلعی انتظامیہ، ریسیکیو 1122اور متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی۔ جبکہ سیاحوں کو موسم پیشگی صورت حال سے آگاہ کیا جائے۔کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع پی ڈی ایم اے کے ھیلپ لائن 1700دیں۔
بارش امکان

© Copyright 2019. All right Reserved