بدھ‬‮   24   جولائی   2019

کرپشن کاخاتمہ،بہتر طرز حکمرانی کیلئے خیبر پختونخوا میں اصلاحات کی جارہی ہیں،وزیر خزانہ

ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھا دی گئی،سالانہ 30 ارب بچت ہوگی،سرکاری ملازمین کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہوگا، تیمور سلیم جھگڑا
پیشہ ورانہ تربیت یافتہ فنانشل ورک فورس ترقی کیلئے انتہائی ضروری ہ'،کنٹری ڈائریکٹر عالمی بنک پیچاموتھو الانگووان کاخطاب
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ سرکاری شعبے میں کام کرنے والے افراد کی صلاحیت کو بڑھانا ہوگا تاکہ طرز حکمرانی کو بہتر اور بدعنوانی ہر قابو پایا جاسکے،کے پی کے میں اس حوالے سے اصلاحات کی جارہی ہیں،ہم نے ریٹائرمنٹ کی عمر کو بڑھا دیا ہے،اس سے سالانہ 30 ارب تک کی بچت ہوگی۔کنٹری ڈائریکٹر عالمی بنک پیچاموتھو الانگووان نے کہا کہ عالمی بنک پاکستان میں پیشہ ورانہ تربیت کے منصوبوں کی حمایت کرتا ہے،پیشہ ورانہ تربیت یافتہ فنانشل ورک فورس پاکستان کی ترقی کے لئے بہت ضروری ہیں،دنیا بھر میں اکاؤنٹنگ کے شعبے نے مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ زیر استعمال ہے،پاکستان میں بھی اس ٹیکنالوجی کو فنانشل مینجمنٹ کے شعبے میں متعارف کرانے کی ضرورت ہےاس سے پیداوار بڑھتی ہے۔جمعرات کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں کے پی کے وزیر خزانہ کا تیمور سلیم جھگڑا نےپبلک فنانشل مینجمنٹ کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پبلک فنانشل مینجمنٹ بجٹنگ، اکاؤنٹنگ، آڈٹنگ سے متعلق پیشہ ورانہ توثیق کا پروگرام ہے۔اکاؤنٹنگ حکومت کے لئے اہم مضمون ہے،پبلک فنانشل مینجمنٹ میں حکومتی کاکردگی کو بڑھانے کی ضرورت ہے،تاکہ معیاری فیصلہ سازی کی جاسکے،ہمیں سرکاری شعبے میں کام کرنے والے افراد کی صلاحیت کو بڑھانا ہوگا تاکہ طرز حکمرانی کو بہتر اور بدعنوانی ہر قابو پایا جاسکے۔فیصلہ سازی میں سست روی اور مالی شعبے میں مہارت میں کمی کی وجہ سے بھی بدعنوانی کا باعث بنتی ہے۔سرکاری شعبے میں فنانشل مینجمنٹ میں مہارت کو فروغ دیکر پیداوار میں اضافہ اور لاگت میں کمی لائی جاسکتی ہے۔کے پی کے میں اس حوالے سے اصلاحات کی جارہی ہیں،ہم نے ریٹائرمنٹ کی عمر کو بڑھا دیا ہے،اس سے سالانہ 30 ارب تک کی بچت ہوگی،یہ کہنا کہ اس سے بیروزگاری میں اضافہ ہوگا غلط ہے،اس سے نئے لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع میں کوئی کمی نہیں ہوگی،ہم فنانس ، پلاننگ کے اداروں میں روابط کو مزید مضبوط کررہے ہیں،حکومتی اداروں کی بجٹ کے انتظام اور استعمال کو بہتر بنا رہے ہیں،ہم نے اپنے ترقیاتی اخراجات کو بڑھا ہے،ترقیاتی بجٹ کو 319ارب تک لے گئے ہیں۔
وزیرخزانہ

© Copyright 2019. All right Reserved