پیر‬‮   14   اکتوبر‬‮   2019

گرفتاریاں اور کیس ہماری راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے ،اویس منور


گرفتاریاں اور کیس ہماری راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے ،اویس منور
وفاقی حکومت قائدین کو پابند سلاسل کرکے مرضی کا بجٹ پیش کرنا چاہتی ہے
اسلام گڑھ(نامہ نگار)پی ایس ایف آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمداویس منور نے کہا ہے کہ پاکستان حکومت قائدین کو پابند سلاسل کرکے مرضی کا بجٹ پیش کرنا چاہتی ہے ۔گرفتاریاں اور کیس ہماری راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے ۔عوامی خدمت ہمارا مشن ہے ۔ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو ایٹم دیا ۔زرداری نے جمہوریت کی بحالی اور مضبوطی کے لیے غیر معمولی کردار ادا کیا ۔تحریک انصاف عوام دلوں میں کانٹا بن گئی ہے ۔حکومت خود ایسی غلطیاں کررہی ہے جو اسکے خاتمے کا سبب بنیں گئی۔آصف علی زرداری جلد رہا ہو جائیں گے بے بنیاد کیسوں سے ڈرنے اور گھبرانے والے نہیںہیں ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے چنار پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انھوں نے کہا کہ بجٹ پیش کرنے سے قبل قائدین کی گرفتاری سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت عوام کا کچومر نکالنا چاہتی ہے او ر چاہتی ہے کہ وہ اپنی مرضی کا بجٹ پیش کرئے مگر ایسا نہیں ہونے دیں گئے عوام کے حقوق کے لیے جیلوں اور گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں ۔انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر پیپلز پارٹی نے عوامی حمایت کے لیے پکارا تو سڑکوں پر آجائیں گے اور حکومت پاکستان کو بے بنیاد اور شہرت کو نقصان پہنچانے کے منصوبے کو ترک کرنا پڑے گا ۔

© Copyright 2019. All right Reserved