پیر‬‮   14   اکتوبر‬‮   2019

جاوید اقبال بٹ کی طرف سے صحافیوں کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام


جاوید اقبال بٹ کی طرف سے صحافیوں کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام
اسلام گڑھ (نامہ نگار) آزادجموں کشمیر یونین آف جرنلسٹ ضلع میرپور کے سینئر نائب صدر جاوید اقبال بٹ کی طرف سے صحافیوں کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام ۔پارٹی علاقہ کی پرفضا اور ریاست کے مشہور مقام پیر گلی ریسٹ ہائوس میں دی گئی ۔پارٹی میں چنار پریس کلب کے ساتھیوں کی بھرپور شرکت ۔تفصیلات کے مطابق چنار پریس کلب کے ممبرو آزادجموں کشمیر یونین آف جرنلسٹ ضلع میرپور کے سینئر نائب صدر جاوید اقبال بٹ نے دوستوںکے اعزاز میں پر تکلف عید ملن پارٹی کا اہتمام کیاگے ۔دعوت میں دوستوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی جن میں سرپرست اعلیٰ چنار پریس کلب چوہد ری عبدالرزاق نیازی، لطیف شاہ ،صابرحسین ،حاجی امانت اللہ ،چوہدری محمدالیاس ،حاجی خالد حسین ،غفورحسین مصطفوی ،راجہ خاور ساحل ،سلیم بزمی ، امجد حسین ،راجہ محمد اشفاق، شوکت علی ،ماسٹر محمدانور ، ماسٹر محمدمنیر شاہ،ابرار منیر مغل ،وقار غفور،اور دیگر نے شرکت کی،تمام دوست احباب نے جاوید اقبال بٹ کاپرتکلف ظہرانے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔

© Copyright 2019. All right Reserved