پیر‬‮   14   اکتوبر‬‮   2019

وفاقی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی، ناصر محمود


وفاقی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی، ناصر محمود
نیب جانبداری نہ دکھائے کسی دباؤکے بغیر اپنا کام کرئے،گفتگو

میرپور(بیورورپورٹ) مسلم لیگ ن کے رہنما و ممبر مرکزی مجلس عاملہ چودھری ناصر محمود نے کہاہے کہ حمزہ شہباز کی گرفتاری سے لگتا ہے کی وفاقی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی قیادت میں کارکنان متحد و منظم ہیں۔ پاکستان کی تعمیر و ترقی مسلم لیگ ن کی حکومت سے مشروط ہے تاریخ گواہ ہے ۔پاکستان میں جب بھی مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہوئی ہے ۔میاں نواز شریف نے ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے ۔ مہنگائی کی وجہ عوام پہلے ہی وفاقی حکومت کی پالیسیوں سے نالاں ہے۔ہم قائدین کی گرفتاریوں پر شدیدمذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چودھری ناصر محمود نے کہا نیب جانبداری نہ دکھائے میرٹ پر اور کسی دباو میں آئے بغیر اپنا کام کرئے ۔ تحریک انصاف کے جو لیڈر نیب کو مطلوب ہیں ان کے خلاف کیوں کارروائی نہیں ہو رہی۔
ناصر محمود

© Copyright 2019. All right Reserved