پیر‬‮   14   اکتوبر‬‮   2019

نیب آزادکشمیر میں احتساب فوری شروع کرے ، چوہدری آصف


نیب آزادکشمیر میں احتساب فوری شروع کرے ، چوہدری آصف
کرپشن اور رشوت نےاداروں کو تباہی کےدہانے پر پہنچا دیا ہے
بھمبر (بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف بھمبر کے سابق ضلعی صدر چوہدری آصف حسین ایڈووکیٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی وزیر امور کشمیر خطہ سے کرپشن رشوت کے خاتمہ اور کرپٹ کمیشن خور عناصر کا قومی احتساب بیورو کے ذریعے کڑا احتساب یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ کرپشن اور رشوت نے اداروں کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کردیا ہے عام آدمی کی کوئی شنوائی نہیں ، کرپٹ ، بااثر مافیا کے خلاف قانونی طریقہ کار کچھ اور جبکہ غریب آدمی کئی کئی سال انصاف کے لیے ذلیل خوار ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہ چیف سیکرٹری اور چیئرمین احتساب بیورو بھمبر میں ناقص تعمیرات اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائیں۔ اور نیب خطہ کشمیر میں بھی احتساب کا عمل فوری شروع کرے۔ یہاں مظلوم اور غریب لوگوں کی کوئی شنوائی نہیں اور کشمیر کونسل کے کروڑوں فنڈز کا آڈٹ کرایا جائے پاکستان میں قومی دولت لوٹنے والوں سے پائی پائی کاحساب لیا جا رہا ہے اس طرح خطہ آزادکشمیر کو بھی کرپشن فری اور قومی دولت لوٹنے والوں کو احتساب کے کہڑے میں لایا جائے ،کرپشن لوٹ گھسوٹ ،سیاسی اجارہ داری اور انتظامیہ اداروں میں سیاسی و بیوروکریسی کی مداخلت کا خاتمہ کرکے دم لیں گے ۔خطہ آزادکشمیر کو کرپشن ، رشوت ، اقرپروری سے فری اسٹیٹ کو رول ماڈل کے طور پر پیش کیا جائے گا۔ ا نہوں نے کہا کہ مظلوم لوگوں کی آواز میں آواز بن کر اور نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار مہیا کرے گی ، احتساب کے عمل کو صاف و شفاف بنایا جائے گا ۔اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والی بیوروکریسی کو نکیل ڈالنے کے لیے عملی طورپر اقدامات اٹھائیں گے، اور جس طرح پاکستان میں قومی دولت لوٹنے والوں سے پائی پائی کاحساب لیا جائے رہا ہے۔ اس طرح خطہ آزادکشمیر کو بھی کرپشن فری اور قومی دولت لوٹنے والوں کو احتساب کے کہڑے میں لایا جائے گا۔
آصف

© Copyright 2019. All right Reserved