پیر‬‮   14   اکتوبر‬‮   2019

وکلاءآئین و قانونی کی پاسداری کی جنگ لڑتے ہیں،سکندرراجہ


وکلاءآئین و قانونی کی پاسداری کی جنگ لڑتے ہیں،سکندرراجہ
وکلاءکیخلاف بےبنیادخبروں اور سازشوں کوکامیاب نہیں ہونے دینگے

ہجیرہ(نمائندہ اوصاف) وکلاء آئین و قانونی کی پاسداری کی جنگ لڑتے ہیں ،ریفرنس بھی آئین کے تحت ہوتا ہے، ریفرنس کے حوالے سے مظفرآباد سے جاری خبرسے یہ تاثر نہ دیاجائے کہ بارایسوسی ایشنز آزاد کشمیر کے وکلاء آئین کے خلاف ہیں، اخبارات میں نمائندگان بھی ایسی خبروں سے گریز کریں کہ جس سے یہ باورہوکہ وہ کسی خاص مشن پرکام کررہے ہیں، ان خیالات کااظہار بارایسوسی ایشن ہجیرہ کے وکلاء سکندرراجہ ایڈووکیٹ، سردارریئس انقلابی ایڈووکیٹ،سردارحسن خورشید ایڈووکیٹ،خلیل قیصر ایڈووکیٹ ، افتخار ایوب ایڈووکیٹ، واجد علی واجد ایڈووکیٹ ،سردارامین ایڈووکیٹ،سردارصغیرایڈووکیٹ،سردارحبیب ایڈووکیٹ،سردارریئس ایڈووکیٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا، وکلاء رہنماوں نے کہا کہ کوئی بھی شہری آئین کے مطابق ریفرنس دائرکرسکتا ہے، اس میں نہ تو حکومتی وزراء کا معاملہ ہوتا ہے اورنہ ہی کسی کی ذات کا مسئلہ۔ ایسے بیانات اخبارات میں لگا کرکون سے مقاصدپورے کیے جارہے ہیں ، ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے جس سے آزاد کشمیر بھرکے وکلاء کے اندر تقسیم کا تاثرپیداہو ۔وکلا بعض معاملات میں گہری نظررکھے ہوئے ہیں، اس لیے معاملات کو خراب کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔
سکندرراجہ

© Copyright 2019. All right Reserved