پیر‬‮   14   اکتوبر‬‮   2019

مجہان کالونی میں گریٹر واٹرسپلائی موٹریں تاحال ٹھیک نہ ہو سکیں


مجہان کالونی میں گریٹر واٹرسپلائی موٹریں تاحال ٹھیک نہ ہو سکیں
اہلیان کالونی پانی کی بوند بوند کو ترس گئے،اسسٹنٹ کمشنر نکیال نوٹس لیں،شہری
فتح پور تھکیالہ ( نمائندہ خصوصی) مجہان کالونی میں گریٹر واٹر سپلائی موٹریں گذشتہ جمۃالودا ع کے روز سے خراب ۔شدید گرمی میں اہلیان مجہان کالونی پانی کی بوند بوند کو ترس گئے مگر تاحال موٹریں ٹھیک نہ ہو سکیں ۔محکمہ پبلک ہیلتھ کے کانوں تلے جوں تک نہیں رینگتی ۔حُکام بالا اور اسسٹنٹ کمشنر نکیال نوٹس لیں اور عوام علاقہ مجہان کالونی کو پانی مہیا کرنے کے اقدمات اُٹھائے جائیں بصورت دیگر عوام علاقہ مجہان کالونی احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔

© Copyright 2019. All right Reserved