پیر‬‮   14   اکتوبر‬‮   2019

باؤ مشتاق احمد ترقیاب ہوکرسماہنی پوسٹ آفس میں ماسٹرپوسٹ تعینات


باؤ مشتاق احمد ترقیاب ہوکرسماہنی پوسٹ آفس میں ماسٹرپوسٹ تعینات
کسگمہ(نمائندہ اوصاف)محکمہ پوسٹ آفس پاکستان کےمحنتی ملازم بائو مشتاق احمد آف بنی ترقیاب کو ہر بطور پوسٹ ماسٹر سماہنی پوسٹ آفس تعینات ہو گئے ۔دوست احبا ب میں خوشی کی لہر ۔اس موقع پر چیئرمین سرفراز ویلفیئر سنٹر چیچیاں چوہدری محمدسرفراز ،معروف سماجی رہنما سید خالد شاہ ،نوجوان علمی و ادبی شخصیت مرزا زبیر احمد، معروف کاروباری شخصیت راجہ انصر آف بنی اور سینئر صحافی غلام قادر چودھری نے موصوف کو بطور پوسٹ ماسٹر ترقیاب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی اور انکے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا، اس موقع پر چوہدری محمد سرفراز اور انکے ساتھیوں نے کہا کہ بائو مشتاق احمد ایک باصلاحیت اور محنتی ملازم ہیں انکی ترقیابی انکی محنت کا صلہ ہے ہم ذمہ داران کے مشکور ہیں۔ جنہوں نے ایک قابل آدمی کو ترقیاب کر کے میرٹ کی پاسداری کی ہے ۔

© Copyright 2019. All right Reserved