بدھ‬‮   13   ‬‮نومبر‬‮   2019

گورنمنٹ سکول خیرووال میں سائنس اورعربی ٹیچر کی آسامی تخلیق کی جائے ،سید ذوالفقار


خیرووال سکول میں سائنس ٹیچر کی آسامی تخلیق کی جائے ،سید ذوالفقار
ا کثر بچے عربی ٹیچر نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم ہی سے محروم رہتے ہیں
برنالہ (تحصیل رپورٹر ) گورنمنٹ مڈل سکول خیرووال میں جونیئرسائنس اور عربی ٹیچر کی آسامی تخلیق کی جائے۔حلقہ میں تقریبا 15 بوائز مڈل سکول ہیں ۔صرف خیرووال بوائز مڈل سکول وہ واحد سکول ہے۔جہاں جونیئر سائنس ٹیچر اور عربی ٹیچر نہیں ہے۔جو سراسر اس سکول کے ساتھ زیادتی ہے۔ہم وزیر حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ یہ دوخالی آسامیاں فوری طور پر تخلیق کی جائیں۔ان خیالات کااظہار حلقہ کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات نے سکول کے اجلاس میں اپنی خصوصی گفتگو میں کیا۔اظہار خیال کرنے والوں میں سید ذوالفقار شاہ چیئرمین زکواۃ بالیوال،سید غلام احمد شاہ،سید مصطفی شاہ،سید اعجاز شاہ،ماسٹر خورشید قمر،سید مختار شاہ،چوہدری اعظم و دیگر شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ پوری سب ڈویژن میں یہ واحد بوائز مڈل سکول ہے۔جہاں طلبہ کی تعداد دیگر سکولوں سے زیادہ ہے۔اور اس سکول کے ہونہار بچے ضلعی ایلمینٹری بورڈ میں پوزیشن بھی لے چکے ہیں۔تعلیم کا معیار مزید بہتر بنایا جا سکے۔اور طلبہ کی تعداد میں بھی مزید اضافہ ہو سکے۔کیونکہ یہ علاقہ انتہائی پسماندہ علاقہ ہے۔اور غربت کی وجہ سے والدین اپنے بچوں کو پرائیویٹ اداروں میں نہیں پڑھا سکتے۔اور اکثر بچے عربی ٹیچر نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم ہی سے محروم رہتے ہیں۔اس سکول کے تمام اساتذہ محنتی ہیں اور والدین اساتذہ کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔اور اس سکول کا تعلیمی معیار دیگر سکولوں کی نسبت کافی بہتر ہے۔اور یہ تمام اس سکول کے اساتذہ کی محنت کا ثمر ہے۔ہر گزرتے دن کے ساتھ اس سکول میں طلبہ کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔اور ہم امید کرتے ہیں محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام اور وزیر حکومت اس اہم عوامی مسئلے کی طرف توجہ کرتے ہوئے اسے حل کروانے میں کامیاب ہو جائیں گئے۔
آسامی

© Copyright 2019. All right Reserved