پیر‬‮   21   اکتوبر‬‮   2019

تراڑکھل، سردار سوار اور عبد الحمید خان کی سردار شبیرکی عیادت


تراڑکھل ، سردار سوار اور عبد الحمید خان کی سردار شبیرکی عیادت
تراڑکھل( نامہ نگار) سابق امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے 18پونچھ سردار سوار خان سردارعبدالحمید خان ایڈووکیٹ سردار مکھن خان اور دیگر نے ممتاز صحافی سردار شبیر خان جو کافی عرصہ سے بیمار ہیں۔ ان کی عیادت کی اور ان سے باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا انہوں نے سردار شبیر خان کی ماضی کی خدمات کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا ۔ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی ممتاز صحافی اور سماجی رہنما سردار شبیر خان تراڑکھل نے ان سب احباب کاشکریہ ادا کیا۔ سردار سوار خان کا بحیثیت ممبر کشمیر کونسل کے دور میں ان کی تعمیری اور سیاسی خدمات کی تعریف کی، اور کہا ہے کہ سردار سوار خان نے پورے آ زاد کشمیر اور خاص کر حلقہ نمبر ۲ پونچھ مین جو تعمیر و ترقی کی ہے وہ تاریخ کا حصہ ہے اور عوام ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور سردار سوار خان کو کشمیر کی آزاد ی کے حوالے سے اقوام متحدہ میں کوششوں پر تعریف کی ۔

© Copyright 2019. All right Reserved