بدھ‬‮   13   ‬‮نومبر‬‮   2019

تراڑکھل ،سردارسوارخان سیاسی سرگرمیاں شروع،پی ٹی آئی کارکنان سےملاقاتیں


تراڑکھل ،سردار سوارخان کی سیاسی سرگرمیاں شروع،پی ٹی آئی کارکنان سےملاقاتیں
تراڑکھل( نامہ نگار) سردار محمد سوار خان مرکزی رہنما تحریک انصاف سابق ممبر کشمیر کونسل امیدوار اسمبلی حلقہ ۲ امریکہ سے واپس آزاد کشمیر پہنچ چکے ہیں، انہوں نے اپنی سیاسی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں، انہوں نے مرکز تراڑکھل ہجیرہ کے متعدد مقامات پر وفات پا جانے والے احباب کےگھروں میں جا کرتعزیت کی، اور کارکنان سے ملاقات بھی کی ۔ وہ آج کل بہت مصروف دن گزار رہے ہیں ایسے معلوم ہوتا ہے وہ آئندہ الیکشن مہم کی ابھی سے تیاری کر رہے ہیں۔ ان کے آنے سے بہت سے لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہو گیا ہے ۔سردار سوار خان ایک منجھے ہوئے سیاسی رہنما ہیں ۔وہ پی ٹی آئی کو متحرک کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔حلقہ کی عوام کی نظریں بھی ان پر لگی ہوئی ہیں ۔وہ جلد ہی پورے حلقہ کا دورہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ انہوں نے مشاورت شروع کر دی ہے جلد ہی شیڈول جاری کریں گے۔
سوار خان

© Copyright 2019. All right Reserved