بدھ‬‮   13   ‬‮نومبر‬‮   2019

زبیر اختر طاہر بہتر ین استاد اور خداداد صلاحیتوں کے مالک تھے ،خالد محمود


زبیر اختر طاہر بہترین استاد اور خداداد صلاحیتوں کے مالک تھے ،خالد محمود
میرپور (نامہ نگار) سابق میڈیا ایڈوازئر صدر آزادکشمیر خالد محمود خالق نے کہا ہے کہ ممتاز ماہر تعلیم زبیر اختر طاہر مرحوم عظیم انسان ، بہترین استاد اور خداداد صلاحیتوں کے مالک تھے ان کی وفات ناقابل تلافی نقصان وفات سے پیدا ہونے والا خلاء مدتوں پُر ہوتا دکھائی نہیں دیتا اللہ تعالیٰ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل کی توفیق عطاء فرمائے ۔ انہوں نے کہا کہ زبیر اختر طاہر نیک سیرت ہمدرد ، صاف گو اور اعلیٰ اخلاق کی مالک شخصیت تھے مرحوم خدمت انسانیت کے جذبہ سے سرشار شخصیت تھے ۔ ان کی وفات نے عظیم صدمے سے دو چار کر دیا ہے اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے اور سوگواران کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت وتوفیق عطاء فرمائے ۔

© Copyright 2019. All right Reserved