پیر‬‮   14   اکتوبر‬‮   2019

ڈاکٹر دلنواز کی خوشدامن کے انتقال پرجامعہ کوٹلی میں تعز یتی ریفرنس کا انعقاد


ڈاکٹر دلنواز کی خوشدامن کے انتقال پرجامعہ کوٹلی میں تعز یتی ریفرنس کا انعقاد
کوٹلی (وقا ئع نگار )وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر دلنواز احمد گردیزی کی خوشدامن کے انتقال پرجامعہ کوٹلی میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد۔وائس چانسلرجامعہ کوٹلی پروفیسر ڈاکٹر دلنواز احمد گردیزی کی خوشدامن کے انتقال پر جامعہ کے مرکزی ہال میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ ڈائر یکٹر فنانس محترمہ صباحت اکرم ، پروفیسر سردار شاہد نذیر خا ن و دیگرشرکائے اجلاس نے مرحومہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہارکرتے ہوئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔ تعز یتی ریفرنس میں اسٹاف نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تعز یتی اجلاس کے آخر میں وائس چانسلرنے دعا اور تعزیت پرشرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

© Copyright 2019. All right Reserved