پیر‬‮   21   اکتوبر‬‮   2019

میرپور،ضلع بھرمیں غیرقانونی تعمیرات کی روک تھام کیلئےدفعہ144 نافذ

پابندی کی رو سےمنگلاڈیم اپ ریزنگ کیوجہ سےنئی سکیم ہانیوسٹی وٹاؤنز کےمجوزہ ایریا بھی شامل ہونگے
خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف دفعہ 188 پینل کوڈ کےتحت کارروائی عمل میں لائی جائیگی ،منیراحمدقریشی
پابندی کی رو سےمنگلاڈیم اپ ریزنگ کیوجہ سےنئی سکیم ہانیوسٹی وٹاؤنز کےمجوزہ ایریا بھی شامل ہونگے ،مجسٹریٹ
خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف دفعہ 188 پینل کوڈ کےتحت کارروائی عمل میں لائی جائیگی ،منیراحمدقریشی
میرپور(بیورورپورٹ)سب ڈویژنل مجسٹریٹ منیراحمدقریشی نے رقبہ خالصہ سرکار ،رقبہ شاملات دیہہ، رقبہ شاملات مفید عام، رقبہ واپڈا، رقبہ محکمہ نہر ، رقبہ کسٹوڈین ، رقبہ محکمہ انڈسٹریز وغیرہ پر بلااستحقاق ،غیرقانونی قبضہ اورغیرقانونی تعمیرات پردفعہ 144 کے تحت پابندی لگادی ہے۔ اس پابندی کی رو سے منگلاڈیم اپ ریزنگ کی وجہ سے نئی سکیم ہانیوسٹی وٹائونز کے مجوزہ ایریا بھی شامل ہونگے۔ یہ پابندی سرکاری رقبہ جات پرغیرقانونی قبضہ جات کی روک تھام اورسرکاری رقبہ جات کے تحفظ کویقینی بنانے کے لیے لگائی گئی ہے ۔اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 پینل کوڈ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اپنے ایک حکم نامے میں سب ڈویژنل مجسٹریٹ منیراحمدقریشی نے جملہ ایس ایچ او صاحبان اور محکمہ مال کے عملہ کوہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی جگہ سرکاری رقبہ جات پرغیرقانونی قبضہ اور تعمیرات کرنے والوں کے خلاف فوری اطلاع کریں تاکہ غیرقانونی قبضہ مافیاکاخاتمہ کیاجاسکے۔
پابندی

© Copyright 2019. All right Reserved