ہفتہ‬‮   19   اکتوبر‬‮   2019

ہجیرہ، دوارندی تا تیتری نوٹ زیر تعمیر سڑک میں ناقص میٹر یل کا استعمال، عوام سراپا احتجاج


شولڈرز میں غیر معیاری میٹر یل کے استعمال سے سٹرک ٹوٹ پھوٹ کا شکارہونے لگی ، کام بھی تعطل کا شکار
گردو غبار سے لوگ سانس اور دیگر بیماریوں میں مبتلا، ناقص کام کا نوٹس لیا جائے ورنہ شدید احتجاج پر مجبور ہو نگے، عوام علاقہ
ہجیرہ (نمائندہ خصوصی ) دوارندی تا تیتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ تک زیر تعمیر سڑک پر ناقص اور غیر معیاری میٹریل کا استعمال ،سٹرک ٹوٹ پھوٹ کا شکارہونے لگی ،سٹرک کے شولڈرز میں غیر معیاری میٹریل استعمال،جبکہ زیر تعمیر سٹرک پر کام بھی تعطل کا شکار،ٹھکیدار نے پُرانی سٹرک اکھاڑ کر اب کام بند کر رکھا ہے جسکی وجہ سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا عوام سراپا احتجاج فی الفور کا شروع کیا جائے ورنہ احتجاج پر مجبور ہونگے۔ تفصیلات کا مطابق ہجیرہ تا تیتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ تک تعمیر ہونے والی سٹرک پر انتہائی ناقص اور غیر معیاری میٹریل استعمال کیا جانے لگا ہے سٹرک ابھی مکمل نہ ہوئی کہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے لگی ۔سٹرک پر تعمیر شولڈرز میں ناقص میٹریل استعمال کیا جاتا ہے جس کے باعث ٹریفک گزرنے کے ساتھ ٹوٹ پھوٹ ہو نا شروع ہو گئی ۔ جبکہ پچھلے ایک ماہ سے زاہد عرصہ سے ٹھکیدار نے سٹر ک کا کام بند کر رکھا ہے جس کے باعث ہزاروں نفوس شدید مشکلات سے دو چار ہیں ۔ٹھیکدار نے تیتری نوٹ تک سٹرک اکھڑکر رکھ دی ہے جس سے گردو غبار سے عوام سانس اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔ عوام علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ غیر معیاری اور ناقص کام کا نوٹس لیا جائے بصورت دیگر شدید احتجاج پر مجبور ہو نگے ۔

© Copyright 2019. All right Reserved