جمعہ‬‮   19   جولائی   2019

نیو مری گلہڑہ گلی سیراگراں بگلیاں تا سانج موڑی روڈ تین ماہ سے بند

اہلیان سانج ڈھل اور بھمبروٹ سیداں کے عوام کے کو شدید مشکلات کا سامنا
نیو مری (نمائندہ اوصاف)نیو مری گلہڑہ گلی سیراگراں بگلیاں تا سانج موڑی روڈ بگلیاں کے مقام پر ہیوی لینڈ سلائیڈ قیامت خیز منظر دیکھائی دے رہا ہے بگلیاں کے مقام پر لینڈ سلا ئیڈ کی وجہ سے روڈ تین ماہ سے بند اہلیان سانج ڈھل اور بھمبروٹ سیداں کے عوام کے شدید مشکلات کا سامنا روڈ بند ہو نے کی وجہ سے اس علاقہ کے عوام پیدل سفر کر نے پر مجبور لینڈ سلائیڈ تین ماہ سے جاری ہے اور قیامت خیز منا ظر دیکھنے میں آرہا ہے دن دیہاڑے کڑکتی دھوپ اور چاند کی چکمتی روشنی میں لینڈ سلائیڈ سرکتی ہو ئی آہستہ آہستہ ملبوہ نیچے کی طرف جا رہا ہے لیکن محکمہ پنجاب ہا ئی وے اتھارٹی کی غفلت اور لا پراوائی تین ماہ گزرنے کے باوجود محکمہ کے افسران بالا نے لینڈ سلائیڈ ایریا کا وزٹ نہ کیا ہے اس لینڈ سلائیڈ کی وجہ سے دس کمروں پر مشتمل گھر بھی کسی وقت بھی لینڈ سلائیڈ کی زد میں آ سکتا ہے اس گھر کے رہا ئشی مرد و خواتین اور بچوں کی تین ماہ سے نیند یں حرام ہو چکی ہیں آج تک کسی حکو متی نما ئندے نے بھی کو ئی نو ٹس نہیں لیا

© Copyright 2019. All right Reserved