بدھ‬‮   24   جولائی   2019

اشتیاق چوہدری کی مسز نثار تنویر شیرازی سے ملاقات


سکھو(نامہ نگار )سینئر مسلم لیگی رہنما تحصیل گوجرخان وچئیرمین او پی ایل اشتیاق چوہدری کی سابق ایم این اے مسز نثار تنویر شیرازی سے ملاقات، عید کی مبارک باد دی اور ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر خواتین ونگزکی فعالیت بھیی موضوع گفتگو رہی بعد ازاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سابق امیدوار پی پی 8اشتیاق چوہدری نے کہا کہ میاں نواز شریف کی ناسازی طبع کی وجہ سے عید کی خوشیاں مانند رہیں اپنے قائد کی صحت یابی کے لئے ہمہ وقت دعا گو ہیں تاریخ میاں نواز شریف کی خدمتوں کے سفر کو کبھی فراموش نہیں کرے گی ملک سے اندھیروں اور دہشت گردی کاخاتمہ، کراچی میں امن قائم اور بلوچستان میں پاکستان کا جھنڈا لہرایا ملک کے کونے کونے میں موٹر ویز اور تین بڑ ے شہروں میں میٹروزکا قیام نواز شریف کے روشن کارنامے ہیں





© Copyright 2019. All right Reserved