منگل‬‮   16   جولائی   2019

گوجرخان ، سیوریج لائنیں بچھانے کا منصوبہ التواء کا شکار

ٹھیکیدار مسعود مختلف سڑکوں کی کھدائی کرکے چلتے بنے ،انتظامیہ خاموش

گوجرخان (نمائندہ خصوصی )گوجرخان ہائوسنگ سکیم نمبر1میں سیوریج لائنیں بچھانے کا منصوبہ التواء کا شکار ،انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی ،ٹھیکیدار مسعود مختلف سڑکوں کی کھدائی کرکے چلتے بنے ،فنڈز کی عدم دستیابی کے بہانے پر تین سال گزار دیئے گئے ،عوام پریشان حال ،ارباب اختیار نوٹس لیں ،بارش اور گٹروں سے گندے پانی کے باعث سڑکوں سے گزرنا تک محال ہے ،پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سب اچھا کی رپورٹ پیش کرکے عوامی شکایات پر پردہ ڈال دیتے ہیں تفصیلات کے مطابق گوجرخان کو پوش علاقہ میں تین سال گزرجانے کے باوجود تین کروڑ سے شروع کیا جانے والا سیوریج لائن بچھانے کا منصوبہ اپنی تکمیل کو نہ پہنچ سکا ،مسلم لیگ ن کے دور میں اس منصوبہ کی نگرانی کرنے والے اب بھی اقتدار کی کشتی میں سوار ہیں جبکہ اس منصوبہ کو ادھورا چھوڑ کر مکینوں کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے اس حوالہ سے متعدد بار مکینوں نے احتجاج ریکارڈ کرایا ،ڈی سی راولپنڈی ،اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان نے بھی عوامی شکایت پر نوٹس نہ لیا ،پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ایکسئین اورسب انجینئر افسران کو سب اچھا کی رپورٹ پیش کررہے ہیں ،عوامی سیاسی سماجی حلقوں نے کہا کہ ہے کہ قومی پیسے کو ضائع کیا جارہا ہے ،تحریک انصاف کی حکومت اس منصوبہ کا آڈٹ اوراستعمال کئے گئے میٹریل کا جائزہ لے ان حلقوں نے کہا کہ مدت پوری ہونے پر بھی عرصہ سے منصوبہ التواء کا شکار ہے

© Copyright 2019. All right Reserved