بدھ‬‮   24   جولائی   2019

ہتھکڑیاں ہمارا زیور ،عوامی حقوق پر سمجھوتا نہیں کرینگے ،شہریار صراف

زرداری کو بغیر کسی جرم کے گیارہ سال تک قید رکھا گیا کچھ ثابت نہ ہو سکا
فتح جنگ ( نمائندہ اوصاف) پیپلزپارٹی کے قائد آصف علی زرداری کی گرفتار ی ،جیالوں کو خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا ہتھکڑیاں ہمارا زیور ہیں جمہوریت کی بقاء اور عوام کے حقوق پر کوئی سودے بازی نہیں کرینگے ان خیالات کا اظہار پیپلز یوتھ آرگنائزیشن فتح جنگ سٹی کے راہنماء شہر یار صراف نے اپنے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ قائد بلاول بھٹو کی کال پر لبیک کہتے ہوئے آمرانہ حکومت کے خلاف بھر پور احتجاج کرینگے انھوں نے کہا کہ مرد حر آصف علی زرداری کو بغیر کسی جرم کے گیارہ سال تک قید رکھا گیا کچھ ثابت نہ ہوا اب آمران خان بھی شوق پور ا کر لیں ہمارے لئے جیلیں اور مقدمے نئی بات نہیں ہے نہ ہی جیلوں اور مقدموں سے ہمیں جھکایا ڈرایا جا سکتا ہے انھوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں اٹھارویں ترمیم اور تاریخ کے سب سے جھوٹے بجٹ کی وجہ سے آصف علی زرداری کو گرفتار کیا گیا ہے انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی قائدین نے ہمیشہ عدالتوں کا سامنا کیا ہے ہم اپنے قائد آصف علی زرداری کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں جیالے ان کے ساتھ کھڑے ہیں حکومت کے خلاف دما دم مست قلندر ہو گا پورے ملک میں پیپلزپارٹی کے کارکن پر امن اور بھر پور احتجاج کرینگے ۔


© Copyright 2019. All right Reserved