جمعہ‬‮   19   جولائی   2019

خانپور ،18 سالہ نوجوان نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

شہزاد خان دوستوں کے ہمراہ نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلا گیا ، نعش ورثاء کے حوالے

خانپور(نمائندہ اوصاف)پنیاں بھیرہ کا رہائشی 18 سالہ نوجوان خانپور نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق، شہزاد خان دوستوں کے ہمراہ نہر میں نہانے کے دوران گہرے پانی میں غوطے کھانے سے دم توڑ گیا، نعش ورثاء کے حوالے تفصیلات کے مطابق پنیاں بھیرہ کا رہائشی اٹھارہ سالہ نوجوان شہزاد خان ولد جہانگیر خان گزشتہ روز خانپور ڈیم نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گیا، ذرائع کے مطابق شہزاد اپنے دوستوں کے ہمراہ خانپور ڈیم کی سیر کو آیا تھا اور گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلئے نہر میں نہاتے ہوئے اچانک گہرے پانی کی غوطے کھاکر غائب ہوگیا تاہم جب نوجوان کو پانی سے نکالا گیا تو اسکی موت ہوچکی تھی، خانپور پولیس نے نوجوان کی نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ہے۔

© Copyright 2019. All right Reserved