بدھ‬‮   24   جولائی   2019

گوجرخان میں ٹراما سنٹر کو فعال بنانا ناگزیر ہے ،ساجد یوسف

ٹی ایچ کیو ہسپتال میں سپیشلسٹ داکٹروں کی تعیناتی کیلئے اقدامات قابل تحسین ہیں
گوجرخان (نمائندہ خصوصی )راجہ ساجد یوسف نے کہا ہے کہ ٹراما سنٹر کو فعال بنانے کیلئے عوامی مطالبہ کو پورا کرنے کیلئے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لارہے ہیں ،تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں سپیشلسٹ داکٹروں کی تعیناتی کیلئے اقدامات اٹھائے گئے جس سے عوام کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات میسر آرہی ہیں ،تعلیم کے شعبہ میں بھی انقلابی ترقی لانے کیلئے خواہاں ہیں ،پہلے مرحلہ میں چہاری کے مقام پر ایجوکیشن کیلئے مختص اراضی کی چار دیواری کا منصوبہ شروع ہونے جارہا ہے ،شرقی علاقہ میں رابطہ سڑک جوکہ تھاتھی سے لیکر کنگر تک ہے کی تعمیر شروع کی جارہی ہے ،بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف عوامی طاقت سے میدان مارے گی وہ گزشتہ روز پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ چوہدری جاوید کوثر اسمبلی کے فلور عوامی مسائل اجاگر کررہے ہیں جوکہ کئی ایک ادوار گزر جانے کے باوجود حل نہ ہوسکے انہوں نے کہا کہ گوجرخان میں ٹراما سنٹر کو فعال بنانا ناگزیر ہے

© Copyright 2019. All right Reserved