منگل‬‮   16   جولائی   2019

تمام علماء قوم کو امن کا درس دیں ،پیر سجاد حسین

ملک و قوم کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں

اٹک (نمائندہ خصوصی)پیر سید سجاد حسین شاہ بخاری سجاد نشین باغ نیلاب اٹک نے کہا کہ میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام مشائخ عظام سے اپیل کرتا ہوں کہ ملک و قوم کوامن کا درس دیں۔ بزرگان دین ، ولی کاملین نے ہمیشہ محبت پیار کا درس دیا۔ ملک و قوم کی سلامتی کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے افواج پاکستان کے شہداء اور ان تمام سیکورٹی ادارے جنہوں نے ملک و قوم کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے دیئے پور ی قوم ان شہیدوں کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہے ڈی پی او سید شہزاد ندیم بخاری انتہائی اعلی صلاحیتوں کے مالک ہیں ان کی قیادت میں عیدالفطر کے موقع تمام سیکورٹی ادارے اچھی ڈیوٹیاں دینے پرپر مبارکباد کے مستحق ہیں ان خیالات ا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاپیر سید سجاد بخاری نے قوم سے دعا کی اپیل ہے اللہ پاکستان کو ہر بری نگاہ سے بچا کر رکھے۔ اور موجودہ وقت کا تقاضابھی یہی ہے کہ ملک میں علمائے کرام پیران عظام امن اور پیار کا امت کو پیغام دیں۔

© Copyright 2019. All right Reserved