بدھ‬‮   18   ستمبر‬‮   2019

خانپور ڈیم اور سپل وے کے پانی میں نہانے والے 12 نوجوان گرفتار

گرفتار نوجوانوں کا تعلق مختلف علاقوں سے ہے ، زیر دفعہ 188 کے تحت مقدمات درج
خانپور(نمائندہ اوصاف)خانپور پولیس کے چھاپے،خانپور ڈیم ، نہر اور سپل وے کے خطرناک پانی میں نہانے والے 12 نوجوان گرفتار،مقدمات درج تفصیلات کے مطابق تھانہ خانپور پولیس نے نہر میں ڈو ب کر نوجوان کی ہلاکت کے بعد چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 12 کے قریب نوجوانوں جن کا تعلق مختلف علاقوں سے بتایا جاتا ہے کو خانپور ڈیم، سپل وے اور نہر کے گہرے پانی میں نہانے پر گرفتار کرلیا ہے پولیس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ گرفتار تمام نوجوانوں کے خلاف زیر دفعہ 188 کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ہیں واضح رہے کہ رواں سال خانپور پولیس نے گہرے پانی میں نہانے پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کی پالیسی اختیار کررکھی ہے جس کی وجہ سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع روکنے میں مدد مل رہی ہے۔

© Copyright 2019. All right Reserved