بدھ‬‮   18   ستمبر‬‮   2019

حمزہ شہباز کی بلا جواز گرفتاری کھلم کھلا نیب گردی ہے ،ملک ریاست

حکمران ساری اپوزیشن کو جیل میں بند کر کے بھی حکومت نہیں چلا سکتے ،نا اہلی چھپانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں
شریف خاندان اور مسلم لیگ ن کے ر ہنمائوں کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، نالائق حکمرانوں سے پاکستانی قوم کو جلدنجات ملے گی
فتح جنگ ( نمائندہ اوصاف)پاکستان مسلم لیگ ن راہنماء حمزہ شہباز کی بلا جواز گرفتاری کھلم کھلا نیب گردی ہے حکمران ساری کی ساری اپوزیشن کو جیل میں بند کر کے بھی حکومت نہیں چلا سکتے حکمران اپنی نا اہلیوں کو چھپانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی چار (فتح جنگ +پنڈی گھیب )حاجی ملک ریاست سدھریال نے ''اوصاف '' سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ میاں محمد نوازشریف پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے کئی برسوں سے شریف خاندان کے خلاف تحقیقات ہو رہی ہیں کرپشن کے الزامات میں ایک بھی ثابت نہ ہوسکا حکمران جماعت احتساب کی بجائے انتقام پر اتر آئی ہے حمزہ شہباز کی بلا جواز گرفتاری کی پرزور مذمت کرتے ہیں حکومت عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے شریف خاندان اور مسلم لیگ ن کے راہنمائوں کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جیل میں رکھنے کے باوجود عوام کے دلوں سے نوازشریف اور مسلم لیگ ن کی محبت کو نہیں نکالا جا سکتا اب بھی نواز شریف کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہیں پنجاب سمیت ملک بھر میں عوام لوگ اپنے قائدین کے ساتھ کھڑے ہیں ظلم و جبر کے سہارے زیادہ دیر تک حکومت نہیں چلے گی حکمران اپنے بوجھ تلے خود دبنے والے ہیں جلد نا اہل اور نالائق حکمرانوں سے پاکستانی قوم کو نجات ملے گی ۔

© Copyright 2019. All right Reserved