جمعہ‬‮   19   جولائی   2019

فوجی جوانوں کی شہادت سے ثابت ہوگیا پاکستان کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، کاظم رضا

افواج پاکستان کی قربانیاں لازوال ،ملک و قوم پر قربان ہونے والے آفیسر و نوجوان والدین کی تربیت اور عظمتوں کا نشان ہیں
امن ہو یا جنگ افواج پاکستان کا کردار ہمیشہ اہم رہا ،شہداء کے والدین خراج تحسین کے لائق ہیں جنھوں نے بیٹوں کی خوب تربیت کی
ٹیکسلا(نامہ نگار)ایکس سروس مین سوسائٹی تحصیل ٹیکسلا کے صدر (ر) کرنل کاظم رضا نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی شہادتیں تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی، ملک و قوم پر قربان ہونے والے آفیسر و نوجوان والدین کی تربیت اور عظمتوں کا نشان ہیں، جس قوم کے سرفروش شہادت کو اپنا اعزاز سمجھتے ہوں اس ملک و قوم کو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دی سکتی، ملک کی بقا و سلامتی کے لئے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے افواج پاکستان کی قربانیاں لازوال ہیں ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ،کرنل کاظم رضا نے کہا کہ جس قوم کے سپوت شوق شہادت کے جذبے سے سرشار ہوں اور دشمن کے لئے قہر کی علامت ہوں اس ملک و قوم کو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی شہداء کے والدین بھی خراج تحسین کے لائق جنھوں نے اپنے بیٹوں کی خوب تربیت کی اور انھوں نے ملک و قوم کے خاطر جام شہادت نوش کئے،ایسی لازوال داستانیں صفر افواج پاکستان اور ملک کے اندر قانون نافظ کرنے والے اداروں میں ہی ملتی ہیں ،انھوں نے کہا کہ امن ہو یا جنگ افواج پاکستان کا کردار ہمیشہ ملک و قوم کے لئے مثبت رہا ہے، جنگ کے علاوہ سیلاب، زلزے یا کوئی اور آفت ااجائے تو افواج پاکستان کو جوان موسموں کی پرواہ کئے بغیر دن رات اپنی قوم کے دکھوں کے مداوا کے لئے مصروف عمل رہتے ہیں،ہماری افواج پاکستان کا شمار دنیا کی افواج میں سب سے اوپر ہوتا ہے جو صرف اور صرف وطن عزیز کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ قوم کے لئے مصروف عمل نظر آتے ہیں ،پوری قوم کو افواج پاکستان پر فخر ہے اور قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
فو

© Copyright 2019. All right Reserved