بدھ‬‮   18   ستمبر‬‮   2019

بجٹ عوام دوست ، نیب گرفتاریوں سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ،ملک عظمت

، پی ٹی آئی کی حکومت کو ورثے میں تباہ ہال معیشت ملی ، ع بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بھر پور کوشش کی گئی
پنجاب حکومت کی جانب سے جاری ترقیاتی فنڈز سے عوام کے مسائل حل اور ان کی محرومیو ں کا خاتمہ ہو گا ،اوصاف سے گفتگو
واہ کینٹ ( نمائندہ خصوصی )آئندہ مالی سال کا بجٹ عوام دوست ہے جس میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بھر پور کوشش کی گئی ہے بجٹ ملکی ترقی و خوشحالی میں ایک نئے باب کا اضافہ ہے، پی ٹی آئی کی حکومت کو ورثے میں تباہ ہال معیشت ملی ہے، حکومت کی پالیسوں کا مرکزو محور عام آدمی کی خدمت ہے عام آدمی کی فلاح و بہبود کی ذمہ داری کو حکومت فرض نہیں عبادت سمجھ کر پورا کر رہی ہے، نیب گرفتاریوں سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں اپوزیشن احتجاج کے بجائے عدالتوںمیں اپنی بے گناہی ثابت کرئے۔ حلقہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کرنا پی ٹی آئی کے قائدین کا مشن ہے جس کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے پنجاب حکومت کی جانب سے جاری ترقیاتی فنڈز سے عوام کے مسائل حل ہوں گے اور ان کی محرومیوںکا خاتمہ ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف تحصیل ٹیکسلا کے صدر ملک عظمت محمود نے اوصاف سے گفتگو کے دوران کیا۔ ملک عظمت محمود کا کہنا ہے تحریک انصاف کی حکومت کسی بھی ادارے میں مداخلت نہیں کر رہی ہے بلکہ اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے اپنا کردار جاری رکھے ہوئے ہے اور سیاسی مداخلت سے مکمل طور پر پاک کر رہی ہے ۔ انھوںنے کہا حکومت نے مشکل معاشی صورتحال میں ایک بہترین اور متوازن بجٹ پیش کیا ہے سرکاری ملازمین کی تنخوائوں اور پنشن میں اضافہ جبکہ وفاقی کابینہ کی جانب سے اپنی تنخوائوں میں10فیصد کمی کا فیصلہ انتہائی خوش آئند ہے ترقیاتی کاموں کے لیے کثیر رقم رکھی گی ہے جن سے عوام کا معیار زند گی بلند ہو گا

© Copyright 2019. All right Reserved