جمعہ‬‮   19   جولائی   2019

فتح جنگ ، پینے کے پانی کی قلت ، شہری بوند بوند کو ترس گئے

10 روز سے پانی بند ، گھر وں کے نلکے خشک ، علاقہ کربلا کا منظر پیش کرنے لگا
فتح جنگ (نمائندہ اوصاف)محکمہ پبلک ہیلتھ کے انجیئنرز کی نالائقی یا ملی بھگت ،47کروڑ کی خطیر رقم خرچ ہونے کے بعد بھی فتح جنگ کے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے بیڈ کی صفائی کیلئے مناسب انتظام ہی نہیں اتنی بڑی گرانٹ کہاں خرچ ہوئی اینٹی کرپشن ،نیب اور دیگر اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ،فتح جنگ میں پانی کی شدید قلت عید الفطر کے موقع پر شہر کربلا کا منظر پیش کرتا رہا شہری عید منانے کے ساتھ ساتھ برتن اٹھا کر پانی بھی تلاش کرتے رہے گھروں کے نلکے خشک 10،10دنوں سے کئی گلی محلوں میں پانی نہیں دیا گیا شاہ پور ڈیم پر نئی واٹر سپلائی سکیم کے فلٹر بیڈمٹی بھر جانے کی وجہ سے چوک ہو گئے تھے شہر میں واٹر سپلائی کیلئے لگائے گئے والو بھی ناکارہ ثابت ہوئے شہریوں کی شکایت پر ایڈمنسٹریٹر ایم سی اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ مہر غلام عباس نے نوٹس لے لیا محکمہ پبلک ہیلتھ سے 3کے اندر رپورٹ طلب کر لی شہریوں کی شکایت کے ازالہ کیلئے اے سی فتح جنگ نے چیف آفیسر خان بادشاہ کو فوری ہدایات جاری کر دیں جنہوںنے عید الفطر کی چھٹیوں کے باوجود سائٹ پر اپنی حاضری کو یقینی بنایا سابق ممبر تحصیل کونسل حاجی ملک محمد شفیق ،سابق کونسلر حاجی محمد رفیع چھاچھی اور لیاقت شاہ کی قیادت میں شہریوں کے ایک وفد نے ایڈمنسٹریٹر اسسٹنٹ کمشنر مہر غلام عباس سے انکے دفتر میں ملاقات کی اے سی فتح جنگ کو شہریوں نے ایک تحریری درخواست بھی دی جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے محکمہ پبلک ہیلتھ کے متعلقہ افسران سے رپورٹ طلب کر لی ہے

© Copyright 2019. All right Reserved