ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2019

حب ، حافظ آباد میں ٹریفک کے دو المناک حادثات ،12 جاں بحق ، درجنوں زخمی

جاں بحق اور زخمی افراد کو حب اور کراچی منتقل کردیا گیا , مرنے والے لیاقت آباد بلوچ پاڑہ کے رہائشی تھے
شدید زخمیوں میں ابرار،نذیر،عمر ،ولی خان ،شمع ،سعید اللہ ،ادیید ،ممتاز بی بی ،سجاد ،سعید خاں، شازیہ ,اشفاق و دیگر شامل
کوئٹہ(نیوز ایجنسی) حب کے علاقے وندر کے قریب ٹرک اور وین میں تصادم کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ منگل کوبلوچستان کے علاقے حب میں وندرکے قریب قومی شاہراہ پر ٹرک اورویگن میں تصادم کے باعث خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق اور4 زخمی ہوگئے۔ حادثے کا شکار ہونیوالے اپنے رشتے داروں سے ملنے کوئٹہ سریاب روڈ جا رہے تھے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے بعد جاں بحق اور زخمی افراد کو حب اور کراچی منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق ہونیوالے لیاقت آباد بلوچ پاڑہ کے رہائشی تھے، حادثے میں کراچی سول ہسپتال پہنچ کر جاں بحق ہونیوالےشخص کی شناخت حضیفہ کے نام سے ہوئی ہے۔جاں بحق افراد کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ وندر میں جاں بحق ہونے والوں میں گھر کا سربراہ محمد عظیم ہائی ایس وین چلا رہا تھا، جاں بحق ہونیوالے میں متوفی عظیم کی اہلیہ اور بیٹا بھی شامل ہیں۔ زخمیوں میں میر ملک داد، عظمیر، پارس اور انعم شامل ہیں۔ دریں اثناء موٹر وے ایم ٹو پر سکھیکی ریسٹ ایریا کے قریب تیز رفتار مسافر ویگن الٹ گئی جس کے نتیجہ میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ چالیس زخمی ہو گئے ۔ریسکیو 1122کی امددای ٹیموں نے موقعہ پر پہنچ کر طبی امداد کے بعد زخمیوں کوتحصیل ہسپتال منتقل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کرک سے لاہور جانے والی مسافر بس نمبر BAS-611 ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجہ میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ چالیس مسافر زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122کی امدادی ٹیموں نے موقعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو تحصیل ہسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کر دیا جہاں سات زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔انچارج ریسکیو 1122صبغت اللہ کا کہنا تھا کہ حادثہ کے 26زخمیوں موقعہ پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ 14شدید زخمیوں کو تحصیل ہسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کر دیا گیا ہے۔شدید زخمیوں میں ابرار،نذیر،عمر سکنہ اٹک،ولی خان سکنہ کوہاٹ،شمع سکنہ راولپنڈی،سعید اللہ لوئر دیر،ادیید سکنہ ہری پور،ممتاز بی بی ،سجاد سکنہ کرک،سعید خاں،اورکزئی ایجنسی ،شازیہ ،اشفاق،خالد،عبیداللہ،شہباز،ساجدہ بی بی،شریفاں بی بی،حبیب اللہ سکنہ لاہور شامل ہیں۔جاں بحق ہونے والوں میں اعوان کالونی راولپنڈی کا رہائشی فیضان،کوہاٹ کی رہائشی نصر ت بی بی جبکہ دو لڑکیوں اور ایک بچے کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی تاہم پولیس تھانہ کالیکی نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
ٹریفک حادثات

© Copyright 2019. All right Reserved