جمعرات‬‮   19   ستمبر‬‮   2019

گلگت،مسافر گاڑی بے قابو ہو کر دریا برد ، 8 افراد جاں بحق

6 زخمی ، 4لاپتہ،ریسکیو 1122 اور مقامی افراد کی امدادی کارروا ئیاں ،میتیں و ز خمی ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ ،جاں بحق ہونیوالوں میں خاتون اور کمسن بچہ بھی شامل
گلگت (نیوز ایجنسی) چلاس کے نواحی علاقے کھنبری سے چلاس آنے والی مسافر گاڑی شاہراہ قراقرم تھور کے علاقے میں بے قابو ہو کر دریا برد ہوئی ہے۔جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق 6 زخمی اور چار کے قریب افراد لاپتہ ہوئے ہیں۔جاں بحق ہونیوالوں میں ایک خاتون اور کم سن بچہ بھی شامل ہیں۔ریسکیو 1122 پولیس اور مقامی افراد نے امدادی کارروائیوں کے دوران 7 افراد کی میتیں اور تین زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔جبکہ لا پتہ افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اور زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق ایک زخمی کی حالت نازک ہے۔
گاڑی حادثہ

© Copyright 2019. All right Reserved