جمعرات‬‮   19   ستمبر‬‮   2019

تین کالم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کوئی انتقامی کارروائی نہیں ہورہی،عدالتی فیصلوں کاسب کواحترام کرناچاہیے[[صمصام بخاری]]


کوئی انتقامی کارروائی نہیں ہورہی،عدالتی فیصلوں کاسب کواحترام کرناچاہیے[[صمصام بخاری]]
ہم نے کسی پرکیسزنہیں بنائے، سزاعدالت دے رہی ہے،نیب جسے بھی گرفتارکرے حکومت رکاوٹ نہیں بنے گی
ن لیگ اور پیپلز پارٹی والے اندر سے ایک اپنی کرپشن بچانے کی کوشش کر رہی ہیں،بانی متحدہ کی گرفتاری خوش آئند ہے

لاہور (نمائندہ خصو صی ) وزیر اطلاعات پنجاب سیّد صمصام بخاری نے کہا ہے کہ عدالتوں کے فیصلوں کا سب کواحترام کرنا چاہیے، اپوزیشن والے اپنی کرپشن کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، تحریک انصاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں کر رہی،اپوزیشن پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی والے اندر سے ایک ہیں، مسلم لیگ ن پر کیسز نئے نہیں ہیں، انہیں تحریک انصاف نہیں عدالت سزا دے رہی ہے۔ ہم کوئی انتقامی کارروائی نہیں کر رہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عدالت جوکہے گی نیب وہی کرے گی۔ نیب ایک آزاد ادارہ ہے، نیب نے تحقیقات کے بعد اپنا ریفرنس بھیجا۔ نیب جسے بھی گرفتارکرے گی حکومت رکاوٹ نہیں بنے گی۔صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پروڈکشن آرڈر جاری کرنا اسپیکر کی صوابدید ہے۔ احتجاج کرنا جمہوری حق ہے۔ اگر کوئی ایڈوانچرازم کرے گا توپولیس وہی کرے گی جو کرنا چاہیے۔صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ متحدہ بانی کی گرفتاری خوش آئند ہے۔ وہ پاکستانی شہر نہیں، نفرت انگیز تقریر کی وجہ سے انہیں لندن میں گرفتار کیا گیا۔
صمصام بخاری

© Copyright 2019. All right Reserved