جمعرات‬‮   19   ستمبر‬‮   2019

گرفتاریاں ثبوت ہیں سیلیکٹڈ حکومت اپوزیشن سے ڈر گئی، پیپلزپارٹی

زرداری کو لگنے والی ہتھکڑی عمران نیازی کی سیاسی موت کا پھندا ثابت ہوگا، مصطفی نواز
اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کو لگنے والی ہتھکڑی عمران نیازی کی سیاسی موت کا پھندا ثابت ہوگا،حکمران اپنے منہ پر جتنی کالک مل سکتے ہیں مل لیں، گرفتاریاں ثبوت ہیں کہ سیلیکٹڈ سرکار اپوزیشن سے ڈر گئی ہے،ہم گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے، اب ایسے دریا جھوم کر اٹھیں گے جو تنکوں سے ٹالے نہیں جاسکیں گے،لگتا ہے خان صاحب کو خود جانے کی جلدی ہے۔ان خیالات کا اظہار ترجمان بلاول بھٹوزرداری سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر،پیپلز پارٹی سیکرٹری جنرل نیئرحسین بخاری اورپیپلزپارٹی خیبر پختونخواکے صدر محمد ہمایوں خان نے اپنے بیانات میں کیا۔اپنے ایک بیان میں ترجمان چیئرمین پیپلز پارٹی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ گرفتاریاں ثبوت ہیں کہ سیلیکٹڈ سرکار اپوزیشن سے ڈر گئی ہے، آصف زرداری کو گرفتار کر کے عمران خان نے خود اپنے خلاف تحریک کو دعوت دی ہے،آج کارکن صدر زرداری کی گرفتاری کے خلاف پرامن احتجاج کریں گے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری رابطہ عوام مہم پر ملک کے کونے کونے میں جائیں گے،اقتصادی سروے بتا رہا ہے کہ یہ حکومت ملک کو ڈیفالٹ کی طرف لے کر جا رہی ہے، آج بھی عوام دشمن بجٹ پیش کرنے کی تیاری کی جا چکی ہے ۔ترجمان بلاول بھٹو نے مزید کہا کہہم گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے، اب ایسے دریا جھوم کر اٹھیں گے جو تنکوں سے ٹالے نہیں جاسکیں گے، ہم تو چاہتے تھے کہ حکومت وقت اور وعدے پورے کرے، لگتا ہے خان صاحب کو خود جانے کی جلدی ہے۔پیپلزپارٹی خیبر پختونخواہ صدر محمد ہمایوں خان نے اپنے بیان میں کہا کہ آصف علی زرداری کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،اج صوبہ بھر کے تمام ڈویژن و اضلاع کی سطح پر پرامن احتجاج کیا جائے گا،ڈویثزن ضلعی و ذیلی تنظیمی اور جیالے احتجاجی مظاہروں میں شرکت کی کرینگے۔
پیپلزپارٹی

© Copyright 2019. All right Reserved