جمعرات‬‮   19   ستمبر‬‮   2019

امریکہ خود کو محفوظ نہ سمجھے ، جواد ظریف، ایران معشیت تباہ ہوتی دیکھے، واشنگٹن

ٹرمپ نےایران کے خلاف معاشی جنگ کا اعلان کیا ، کشیدگی کم کرنے کا واحد حل معاشی جنگ کا خاتمہ ہے، ایرانی وزیر خارجہ
ایران عام ملک کی طرح کا رویہ اختیار کرے یا تباہی کو دیکھے ، امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے ظریف کی دھمکیاں رد کردیں
تہران (نیوز ایجنسی ) ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ تہران کے خلاف معاشی جنگ کے آغاز کے بعد خود کے محفوظ ہونے کی امید نہ رکھے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے خلیج فارس میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر سخت موقف اپناتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے خود ایران کے خلاف معاشی جنگ کا اعلان کیا ہے اور اس خطے میں کشیدگی کم کرنے کا واحد حل معاشی جنگ کا خاتمہ ہے۔انہوں نے کہا جو بھی ہم سے جنگ کا آغاز کرے گا وہ اس کا اختتام کرنے والا نہیں ہوگا۔ دریں اثناء امریکا نے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی جانب سے واشنگٹن کو دی گئی دھمکیوں کو رد کر دیا ہے۔ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ایران یا تو ایک عام ملک کی طرح کا رویہ اختیار کرے یا پھر اپنی معیشت کو تباہ ہوتا ہوا دیکھتا رہے۔ جواد ظریف نے گزشتہ روز جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس کے ساتھ ملاقات میں امریکا پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ پابندیوں کے ذریعے ایران پر اقتصادی جنگ تھوپ رہا ہے اور یہ کہ اس جنگ کے حامی زیادہ دیر محفوظ نہیں رہ سکیں گے۔ ہائیکو ماس ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو بچانے کی کوشش میں ہیں۔
ایران امریکہ

© Copyright 2019. All right Reserved