بدھ‬‮   24   جولائی   2019

کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزم کا 7روز کا جسمانی ریمانڈ



راولپنڈی(جنرل رپورٹر)انسداد د ہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سلیمان بیگ نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزم کا 7روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، گزشتہ روز سی ٹی ڈی حکام نے ملزم عبدالجبار کو پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جسے گرفتار کرکے دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا، جس سے تفتیش کرنا باقی ہے استدعا ہے کہ ملزم کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے عدالت نے سات یوم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔

© Copyright 2019. All right Reserved